
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے بھارت اور پاکستان کو متنبہ کیا تھا کہ اگر لڑائی نہ روکی گئی تو امریکا دونوں ممالک سے تجارت روک دے گا۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت نے بھارت اور پاکستان کے درمیان فوری اور مکمل جنگبندی سیز فائر کے لیے ثالثی کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک مستقل جنگبندی ہے جس سے دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان خطرناک لڑائی کا خاتمہ ہوا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان ایک دوسرے کے خلاف کارروائیاں کررہے تھے اور لگ رہا تھا کہ یہ سلسلہ رکنے والا نہیں ہے، فخر ہے کہ دونوں ملکوں نے صورتحال کی سنگینی کو سمجھا۔